Monday, 20 June 2016

مہنگی گاڑیاں خریدنے کے شوق میں مبتلا کنگ خان نے بی ایم ڈبلیوآئی ایٹ خرید لی


کنگ خان اپنی اس نئی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوکرتصویریں بھی بنواتے رہے، فوٹو:بشکریہ فلمی بیٹ
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان  مہنگی مہنگی گاڑیاں رکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور اب اپنے شوق کی تکمیل کے لیے 3 کروڑ مالیت کی بی ایم ڈبلیوآئی ایٹ خریدلی ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ لگژری  گاڑیاں  رکھنے کابھی شوق رکھتے ہیں جس کے لیے وہ مہنگی سے مہنگی گاڑیاں  خریدتے رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے ایک اور لگژری گاڑی کو اپنے شوروم کی زینت بنادیا ہے اور کنگ خان اپنی اس نئی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوکرتصویریں بھی بنواتے رہے۔
میڈیا رپورٹس  کے مطابق  شاہ رخ خان نے اپنی مہنگی گاڑیاں خریدنے کے شوق کی تکمیل  کے لیے  بی ایم ڈبلیوآئی ایٹ خرید لی ہے جس کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے جب کہ کنگ خان  گاڑی کو خود چلاتے ہوئے ممبئی کی سڑکوں پر اپنے مداحوں کے درمیان پہنچ گئے جس پر ان کے فینز بھی سپر اسٹار کو اپنے درمیان پاکر حیران رہ گئے ۔
کنگ خان  کے پاس مہنگی گاڑیوں کی اچھی خاصی کلیکشن موجود ہے لیکن بی ایم ڈبلیو سیون سیریز ان کی پسندیدہ گاڑی ہے اور یہ وہی گاڑی ہے جسے ٹام کروز نے فلم  مشن امپوسیبل گھوسٹ پروٹوکول میں  چلائی تھی۔

No comments:
Write comments

Contributors

Search Bar

Contact Form

Name

Email *

Message *