Sunday, 3 January 2016

گلگت بلتستان کو پاکستان کا باضابطہ حصہ قرار دینے اورآئینی صوبہ بنانے پر اتفاق


رواں ماہ کے آخر تک گلگت بلتستان کومکمل آئینی یا عبوری صوبہ بنائے جانیکا اعلان متوقع۔ فوٹو:فائل
 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو پاکستان کاحصہ قرار دیتے ہوئے مکمل صوبائی حقوق دینے سے اتفاق کرلیا۔
رواں ماہ کے آخر تک گلگت بلتستان کومکمل آئینی یا عبوری صوبہ بنائے جانیکا اعلان متوقع ہے جسکے تحت گلگت بلتستان کو دیگرصوبوں کی طرح پارلیمان اور دیگر تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دیدی جائیگی۔
معتبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلیے قائم کمیٹی نے گزشتہ دنوں ہونیوالے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دیتے ہوئے پارلیمان اور دیگر تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاق کے سامنے3 آپشنز تھے جن میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنانا، عبوری صوبہ بنانایاآزاد کشمیر طرز پر حکومت قائم کرنا تھا تاہم آزاد کشمیر طرزکے سیٹ اپ کا آپشن اب زیر غور نہیں ہے۔

No comments:
Write comments

Contributors

Search Bar

Contact Form

Name

Email *

Message *