Monday, 6 March 2017

پی ایس ایل فائنل کا ٹاس جوسز کے لوگو والے سکے سے ہوا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 2 کے فائنل میچ کیلئے نیسلے کمپنی کی جانب سے فراہم کیے جانے والے اس سکے سے ٹاس کی گئی جس پر کمپنی کے نئے جوسز کے لوگو بنے ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ کے ٹاس کیلئے سپانسر کمپنی نیسلے فروٹا وائٹلز کی جانب سے فراہم کیا جانے والا سکہ استعمال کیا گیا۔ اس سکے پر کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے دو نئے جوسز مارگریٹا اور پینا کولاڈا کے لوگو بنے ہوئے تھے۔

ویون رچرڈز اور ڈیرن سیمی کو پاکستانی نام دیدیے گئے

لاہور(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے سرویوین رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے اپنے بیان میں پاکستان آنے والے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو تاحیات پاکستان کا دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے پر تمام غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھلاڑیوں کا پاکستان آنا قابل تحسین ہے۔ریاض پیرزادہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹور(گرو)سرویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ۔

پی ایس ایل سیزن ٹو ،پشاور زلمی نے ٹرافی اپنے نام کرلی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست


    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور زلمی نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میچ میں 58 رنز سے شکست   دے کر پاکستان سپر لیگ  سیزن ٹو کی ٹرافی پشاور زلمی نے اپنے نام کرلی۔جیت کے بعد قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ شاندار  آتش بازی کا مظاہرہ  کیا گیا اور شائقین نے بھی بھر پور انداز میں جشن منایا۔
    00:00/00:00Untitled Video
    تفصیلات کے مطابق  پشاور زلمی کے بولرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی پوری ٹیم کو 90رنز پر ہی ڈھیر کردیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور پہلے بلے باز وان وک صرف 1 سکور  بنا سکے جبکہ انعام الحق  3 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔تیسرے بلے باز احمد شہزاد بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف  1 سکور کرنے کے بعد  حسن علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔کپتان سرفراز احمد بھی اپنی ٹیم کی وکٹ نہ روک سکے اور 22 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند کا شکار ہوگئے۔وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سعد نسیم کو صرف 4رنز پر آوٹ کیا جبکہ محمد اصغر  نے 2وکٹیں لیتے ہوئے محمد نواز کو صفر اور اروین کو 24 رنز پر آوٹ کرکے پویلیئن کی راہ دکھائی۔انور علی 20  اور حسن خان 4 اور زوالفقار بابر صرف 1سکور بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔
    قبل ازیں پشاور زلمی کے پہلے بلے باز ڈیوڈ ملان 17 رنز بنانے کے بعد امرت کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ کامران اکمل 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز مارلن سیمیولز  19 اور خوش دل شاہ 1 جبکہ افتخار احمد 14 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔محمد حفیظ کا بلا بھی قذافی سٹیڈیم میں نہ چل سکا اور وہ صرف  12رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔کپتان ڈیرن سیمی 28اور جورڈ ن 8 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
    میچ شروع ہونے سے پہلے قذافی سٹیڈیم میں شاندار  اختتامی تقریب بھی کی گئی جس میں نامور گلوکاروں نے ماحول کو گرمایا اور فوج کے جوانوں نے زبردست پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ کیا۔پاکستان میں کرکٹ کے دوبارہ آنے سے ویران میدان بھی آباد ہو گئے ۔ 

    Monday, 27 February 2017

    پنجاب حکومت کا پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان ،شہبازشریف نے باضابطہ منظوری دیدی گئی

    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انتظار کی گھڑیاں ہوئی ختم ،شائقین کرکٹ ٹکٹ کٹوانے اور لائن بنانے کیلئے تیار ، پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ٹو)کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کرانے کا حتمی اعلان کر دیا جس کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ شہبازشریف نے وزیراعظم نوازشریف کی مشاورت سے کیاہے ۔رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائیگی، تمام سیکیورٹی ایجنسیاں ملکر سیکورٹی کو یقینی بنائیں گی جبکہ قذافی سٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی کے پانچ حصار بنائے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے تمام تیاریں مکمل کی ہیں۔پی ایس ایل کا فائنل 5 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ کی تقریب چار بجے شروع کر دی جائے گی۔
    ذرائع کا کہناہے کہ فائنل میچ لاہور میں کروانے کے حوالے سے قذافی سٹیڈیم کی تزین و آرائش کا کا م بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکاہے جبکہ سڑکوں کو بھی خوبصورت بنانے کیلئے کام شروع کر دیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل کیلئے بھرپور سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے ،پلان کے تحت 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کو قذافی سٹیڈیم کے اطراف تعینات کیا جائیگا، پاک فوج اوررینجرز کو بھی سیکیورٹی پر مامورکرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔میچ سے دو روز قبل قذافی اسٹیڈیم کو مکمل بندکردیا جائے گا ،چپے چپے کی تلاشی کے بعد کلیئرنس دی جائے گی، اسٹیڈیم کے اندراورباہر 10 ہزارسے زائدپولیس اہلکاراور افسران تعینات ہوں گے۔

    پنجاب میں پختونوں کو تنگ کرنے کیخلاف تحریک التوا پیش


      پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پختونو ں کوپنجاب میں تنگ کرنے کے خلاف تحریک التواپیش کر دی گئی ۔
      00:00/00:00Untitled Video
      نیو نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا سمبلی میں پختونوں کو پنجاب میں تنگ کرنے کے خلاف تحریک التوا پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پختونوں کو بے جا تنگ اور عزت نفس کو مجروع کیا جا رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پختونوں کے خلاف لڑی جا رہی ہے ۔
      عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے تحریک التوا میں مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس صوبے میں موجود پختونوں کیساتھ اپنا رویہ درست کرے کیونکہ اس سے بین الاصوبائی تعلقات خراب ہو نے اور لوگوں میں ایک دوسرے کیخلاف نفر ت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔
      وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبہ پنجا ب کے رہائشی ہمارےلئے قابل اخترام ہیں تاہم پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ناروا سلوک انسانی حقوق کی صریحاُُخلاف ورزی ہے ۔’’ہر دہشتگرد پختون نہیں اور نہ ہی ہر پختون دہشتگرد ہے ’’۔

      Thursday, 9 February 2017

      سرفراز احمد جارحانہ کپتان،اچھا پرفارم کرنے کی امید ہے:رمیز راجا


        دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کہ سرفراز احمد ایک جارحانہ کپتان ہیں امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔
        تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کا پی ایس ایل میچ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع ہے لیکن ٹیموں کے کپتا ن پاکستانی ہونے چاہئیں،امید ہے سوپر لیگ کے توسط سے پاکستان کو بہترین کھلاڑی ملیں گے۔انہوں نے شاہد آفریدی کی پرفارمنس سے متعلق کہا کہ جس ٹیم میں شاہد آفریدی ہواس کے جیت کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ بورنگ ہوچکی ہے کئی بار میچز بے نتیجہ ہی رہ جاتے ہیں۔

        Contributors

        Search Bar

        Contact Form

        Name

        Email *

        Message *