Friday, 27 May 2016

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی بالی وڈ میں انٹری


فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگورا رہا، عدنان صدیقی۔ فوٹو : فائل
 کراچی: معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھ دیا، گذشتہ دنوں انھوں نے اپنی پہلی بالی وڈ فلم ’’مام‘‘کی شوٹنگ مکمل کرادی۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ سے ماضی میں متعدد آفرز آتی رہی ہیں لیکن اس فلم کی کہانی نے دل کو چھو لیا، فلم کی کہانی سے متعلق زیادہ نہیں بتاسکتا لیکن فلم میں سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کررہا ہوں جب کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی فلم کا حصہ ہیں۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگورا رہا، جارجیا میں شوٹنگ کرنے کے دوران کافی مزہ آیا، بالی وڈ تکنیکی طور پر ہم سے بہت آگے ہے ہمیں ان کی پیروی کے بجائے اپنا سینما بنانے کی ضرورت ہے۔

No comments:
Write comments

Contributors

Search Bar

Contact Form

Name

Email *

Message *