Monday, 27 February 2017

پنجاب حکومت کا پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان ،شہبازشریف نے باضابطہ منظوری دیدی گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انتظار کی گھڑیاں ہوئی ختم ،شائقین کرکٹ ٹکٹ کٹوانے اور لائن بنانے کیلئے تیار ، پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ٹو)کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کرانے کا حتمی اعلان کر دیا جس کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ شہبازشریف نے وزیراعظم نوازشریف کی مشاورت سے کیاہے ۔رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائیگی، تمام سیکیورٹی ایجنسیاں ملکر سیکورٹی کو یقینی بنائیں گی جبکہ قذافی سٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی کے پانچ حصار بنائے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے تمام تیاریں مکمل کی ہیں۔پی ایس ایل کا فائنل 5 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ کی تقریب چار بجے شروع کر دی جائے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ فائنل میچ لاہور میں کروانے کے حوالے سے قذافی سٹیڈیم کی تزین و آرائش کا کا م بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکاہے جبکہ سڑکوں کو بھی خوبصورت بنانے کیلئے کام شروع کر دیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل کیلئے بھرپور سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے ،پلان کے تحت 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کو قذافی سٹیڈیم کے اطراف تعینات کیا جائیگا، پاک فوج اوررینجرز کو بھی سیکیورٹی پر مامورکرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔میچ سے دو روز قبل قذافی اسٹیڈیم کو مکمل بندکردیا جائے گا ،چپے چپے کی تلاشی کے بعد کلیئرنس دی جائے گی، اسٹیڈیم کے اندراورباہر 10 ہزارسے زائدپولیس اہلکاراور افسران تعینات ہوں گے۔

No comments:
Write comments

Contributors

Search Bar

Contact Form

Name

Email *

Message *