Friday, 27 May 2016

فلپس نے تاریخی انگلش کرکٹ گراؤنڈ پر1 اوورمیں 6 چھکے جڑدیے


جواب میں حریف سائیڈ نے 174 رنز 7 وکٹ پر بنائے تھے کہ وقت ختم ہونے کی وجہ سے مقابلے کا ڈراپر اختتام ہوا:فوٹو:فائل
لندن: نیوزی لینڈ کے نوجوان کرکٹر گلین فلپس نے تاریخی انگلش کرکٹ گراؤنڈ پر ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیے۔
انھوں نے یہ کارنامہ ڈیوک آف نورفوک الیون کے خلاف ایم سی سی کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجام دیا، یہ پہلا موقع ہے جب آرونڈل پر کسی نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑے، فلپس نے مجموعی طور پر 201 رنز بنائے جس کی بدولت ایم سی سی نے 299 رنز 5 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کی.
جواب میں حریف سائیڈ نے 174 رنز 7 وکٹ پر بنائے تھے کہ وقت ختم ہونے کی وجہ سے مقابلے کا ڈراپر اختتام ہوا، گلین فلپس کی پیدائش جنوبی افریقہ میں ہوئی، انھوں نے نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں نمائندگی کا اعزاز پایا، وہ ڈومیسٹک سطح پر آکلینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں، فلپس ینگ کرکٹرز پروگرام کے تحت ایم سی سی کے ساتھ ہیں۔

No comments:
Write comments

Contributors

Search Bar

Contact Form

Name

Email *

Message *