Tuesday, 3 January 2017

آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹرز کینسر کیخلاف مہم کا حصہ بن گئے


آسٹریلوی کرکٹرز ایڈم گلکرسٹ، شین واٹسن اور مائیکل کلارک ادارے کا سفیر بن کر کام کر رہے ہیں۔۔ فوٹو : اے ایف پی
سڈنی:  آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹرز کینسر کیخلاف مہم کا حصہ بن گئے۔
موذی مرض کیخلاف سرگرم میک گرافاؤنڈیشن سے اظہار یکجہتی کیلیے سڈنی ٹیسٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران پنک کیپس پہنیں اور فوٹو سیشن کرایا، کینگروز نے بھی فنڈ ریزنگ کیلیے یہی انداز اپنایا، سڈنی ٹیسٹ،9واں پنک میچ ہوگا۔ استعمال ہونے والی گیند پر فاؤنڈیشن کا لو گو بھی نمایاں کیا جاتا ہے۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا نے اپنی اہلیہ جن میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد2005 میں فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، وہ3 سال علالت کے بعد چل بسی تھیں، آسٹریلوی کرکٹرز ایڈم گلکرسٹ، شین واٹسن اور مائیکل کلارک ادارے کا سفیر بن کر کام کر رہے ہیں۔

No comments:
Write comments

Contributors

Search Bar

Contact Form

Name

Email *

Message *