Monday, 20 June 2016

شمسی طیارہ "سولرامپلس 2" بحرِاوقیانوس عبورکرنے کی مہم پرروانہ


سولرامپلس طیارے نے اپنا سفر گذشتہ سال کے مارچ سے ابوظہبی سے شروع کیا تھا:فوٹو:فائل
نیو یارک: شمسی توانائی کی مدد سے طویل ترین سفر پر اڑنے والا “سولرامپلس 2″ طیارہ بحر اوقیانوس عبور کرنے کی مہم پر روانہ ہوگیا۔
غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق شمسی توانائی کی مدد سے دنیا کے گرد طویل ترین چکرلگانے کی مہم کے لیے ایشیا اورمشرق بعید سے امریکا پہنچنے والاسولر امپلس 2 طیارہ بحراوقیانوس عبورکرنے کی مہم پرامریکا کے شہر نیویارک سے روانہ ہوگیا ہے۔ 15 ویں مرحلے کے سفر میں طیارے کی منزل اسپین کا شہر سیویل ہے۔ سولر امپلس 2 کا یہ سفر 90 گھنٹوں پر محیط ہوگا۔
واضح رہے کہ سولرامپلس طیارے نے اپنا سفر گزشتہ سال کے مارچ سے ابوظہبی سے شروع کیا تھا تاہم بیٹریوں میں خرابی کی وجہ سے اسے کچھ عرصے کے لیے ورکشاپ میں ہی رکھا گیا تھا۔

No comments:
Write comments

Contributors

Search Bar

Contact Form

Name

Email *

Message *