Monday, 27 February 2017

پنجاب میں پختونوں کو تنگ کرنے کیخلاف تحریک التوا پیش


    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پختونو ں کوپنجاب میں تنگ کرنے کے خلاف تحریک التواپیش کر دی گئی ۔
    00:00/00:00Untitled Video
    نیو نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا سمبلی میں پختونوں کو پنجاب میں تنگ کرنے کے خلاف تحریک التوا پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پختونوں کو بے جا تنگ اور عزت نفس کو مجروع کیا جا رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پختونوں کے خلاف لڑی جا رہی ہے ۔
    عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے تحریک التوا میں مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس صوبے میں موجود پختونوں کیساتھ اپنا رویہ درست کرے کیونکہ اس سے بین الاصوبائی تعلقات خراب ہو نے اور لوگوں میں ایک دوسرے کیخلاف نفر ت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔
    وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبہ پنجا ب کے رہائشی ہمارےلئے قابل اخترام ہیں تاہم پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ناروا سلوک انسانی حقوق کی صریحاُُخلاف ورزی ہے ۔’’ہر دہشتگرد پختون نہیں اور نہ ہی ہر پختون دہشتگرد ہے ’’۔

    No comments:

    Post a Comment